ْجیکب آبا د ،ْسی آب کا تالاب پھٹ گیا، گندے پانی سے زرعی زمین اور دیہاتیوں کے ..
تازہ ترین : 1

ْجیکب آبا د ،ْسی آب کا تالاب پھٹ گیا، گندے پانی سے زرعی زمین اور دیہاتیوں کے گھر ڈوب گئے

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)جیکب آباد کے قصبہ میںنکاسی آب کا تالاب پھٹ گیا گندے پانی سے زرعی زمین اور دیہاتیوں کے گھر ڈوب گئے علاقے میں بدبو موضی امراض پھیلنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ ذوالفقار پہنور میں شہر کی نکا سی آب کا تالاب پھٹنے سے سینکڑوں ایکڑ ذرعی زمین کی فصل اور دیہاتیوں کے گھر گندے پانی میںڈوب گئے ہیںجس کے باعث علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے اور موضی امراض پھیلنے لگے ہیںرمضان لاشاری اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کا تالاب ٹوٹنے سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے رہنا دشوار ہو گیا ہے ضلع انتظامیہ کو شکایت کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث سخت پریشان ہیں کھڑی فصل بھی گندے پانی میں ڈوب گئی ہے جس سے بڑا نقصان ہوا ہے ازالہ کیا جائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 16:51:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں