جیکب آبا د میں اسکول ہیڈمسٹریس پر حملہ ،آئی جی سندھ نے پولیس اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) جیکب آباد میں واقع اسکول کی ہیڈمسٹریس پر مبینہ حملہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تمام ترپولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی جیکب آباد کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر جائیں اور اسکول ہیڈ مسٹریس ودیگر عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں وقوعے میں ملوث ملزمان کی نا صرف گرفتاری بلکہ اسکول اسٹاف و ہیڈ مسٹریس کے تحظ کے لئے بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :