انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے دہشتگردی کے واقعات کا گراف گزشتہ برسوں کی نسبت کم ہوا‘ آئی جی پنجاب

کیپٹن (ر) عارف نواز سے فرانسیسی کے ڈپٹی پولیس اتاشی فرینٹز نیاؤ ،اتاشی برائے سکیورٹی ڈی ڈیئروینولس کی ملاقات

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال نے پنجاب پولیس کے نظام کو سمارٹ پولیسنگ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کے معاملات نہ صرف خاطر خواہ بہتری آئی ہے بلکہ دہشت گردی کے واقعات کا گراف بھی گزشتہ برسوں کی نسبت کم ہواہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ فرانسیسی وفد میں ڈپٹی پولیس اتاشی مسٹر فرینٹز نیاؤ اور اتاشی برائے سکیورٹی مسٹر ڈی ڈیئروینولس شامل تھے ۔ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے مابین سکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد فرانسیسی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں 8787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ، فرنٹ ڈیسک کے سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ سسٹم سمیت آئی ٹی کے دیگر پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور انکے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے ہم پلہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وفد نے پنجاب پولیس کی آئی ٹی اصلاحات کے سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی نظام کو اپنائے بغیر کمیونٹی پولیسنگ کا حصول ممکن نہیں اور اس حوالے سے پنجاب پولیس میں ہونے والے تمام تر اقدامات بالخصوص سیف سٹی پراجیکٹ خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعات پر قابوپانے میں پنجاب پولیس کی قربانیوںکو قابل ستائش قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :