قبائلی علاقوں کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے تحقیقی سیل قائم کیا جائیگا‘ عبد القادر بلوچ

تمام فریق حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی فاٹا اصلاحات کی حمایت کررہے ہیں‘ وفاقی وزیر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے تحقیقی سیل قائم کیا جائے گا،تمام فریق حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی فاٹا اصلاحات کی حمایت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ قبائلی علاقوں کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے قائم کیا جانے والا تحقیقی سیل معدنی وسائل کی تلاش، زراعت ،لائیو سٹاک اور صنعتی شعبوں کے فروغ میں مدد دے گا۔

انہوںنے کہا کہ حکومت فاٹا میں نظام کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے اور اہداف کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔تمام فریق حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی فاٹا اصلاحات کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :