کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کے صدر بریگیڈیئر شہزا د تنو یر کا کینٹ کے علاقے گوالمنڈی کا دورہ، علاقے میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:50

راولپنڈی 12اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کے صدر بریگیڈیئر شہزا د تنو یر نے کینٹ کے علاقے گوالمنڈی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا ہے کہ آر سی بی کے اعلیٰ افسران نے جمعرات کو گوالمنڈی کے رہائشی و کمرشل ایریا کا دورہ کیا اور علاقے میں صفائی کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی کینٹ کے تمام علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے صفائی کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے اور کہیں بھی گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں۔