کوہ نور ملز چیک پوسٹ پر گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی موادبر آمد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:50

راولپنڈی 12اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) تھانہ نصیرآباد کے علاقے کوہ نور ملز چیک پوسٹ پر گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں بارودی موادبر آمد کر لیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیرآباد کے انسپکٹر چوہدری اختر علی نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح کوہ نور ملز ناکہ پر تلاشی کی غرض سے سفید گاڑی نمبر ایچ کی716اسلام آباد کو روکا گیا تو دوران تلاشی گاڑی سے بڑی تعدا میں بارودی مواد 600 ڈائینامائیٹس برآمد ہوئے ۔

اسی اثناء میں ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ملزم (ڈرائیور)مزمل خان ولد نذرخان جس کا تعلق نوشہرہ روڈ مردان سے ہے ۔پولیس نے گاڑی اور بارودی مواد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور گاڑی کے مالک تک پہنچنے کے لئے تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :