پاک فوج کا کامیاب آپریشن ،5غیر ملکی مغوی بازیاب کروا لیے گئے،آئی ایس پی آر
تازہ ترین : 1
پاک فوج کا کامیاب آپریشن ،5غیر ملکی مغوی بازیاب کروا لیے گئے،آئی ایس ..

پاک فوج کا کامیاب آپریشن ،5غیر ملکی مغوی بازیاب کروا لیے گئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء): پاک فوج کے ترجمان ادار ے کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5غیر ملکیوں کو با حفاظت بازیاب کروا لیا ۔ مغویوں کو 2012میں اغوا کیا گیا تھا ۔ اغواء کا واقعہ 2012میں افغانستان میں پیش آیا تھا ۔

11اکتوبر کو غیر ملکی مغویو ں کو افغانستان سے کرم ایجنسی منتقل کیا جا رہا تھا ۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے آپریشن کرتے ہوئے کامیابی سے پانچوں غیر ملکی مغویوں کو با حفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔بازیاب ہونے والوں میں ایک کینیڈین شہری اسکی امریکی نژاد بیوی اورانکے تین بچے شامل ہیں۔بازیاب ہونے والے خاندان کو انکے وطن روانہ کر دیا گیا۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 16:47:29

اپنی رائے کا اظہار کریں