پاکستان کو شدید خطرہ لاحق ہے ،امریکہ افغانستان میں داعش جمع کر رہا ہے ،جاوید چوہدری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:38

پاکستان کو شدید خطرہ لاحق ہے ،امریکہ افغانستان میں داعش جمع کر رہا ..
 لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12اکتوبر2017ء ) :جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں داعش جمع کر رہا ہے ،داعش کے لئے افغانستان کے باڈر کھل چکے ہیں،داعش کے لوگ ترکی ،عراق اور شام سے افغانستان پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کالم میں واضح لکھا کہ داعش کے جو لوگ اکٹھے کئے جا ر ہے ہیں ان کو 500سو ڈالر ماہانہ تنخواہ بھی دی جا رہی ہے اس کے علاوہ ان کو کپڑے ،خوراک ،اور ٹریننگ کے باقاعدہ سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے ،امریکہ افغانستان میں ان سے دو کام لے گا ایک امریکہ داعش کو پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتا ہے یا پھر داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرے گا ۔اور مستقبل میں یہ تنظیم پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کرنے کی کوشش کریں گے ۔