جامعہ کشمیر،بی ایس پروگرام میں سپورٹس سیٹ پر داخلہ کیلئے ٹرائل کی تاریخ مقرر

ایسے طلبہ جنہوں نے سپورٹس سیٹ پراپلائی کیا ہے وہ 20اکتوبر کو چہلہ گرائونڈ میں ٹرائلز میں شریک ہوں

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں BS پر و گرامز میں داخلہ کے حصول کیلئے Apply کرنے والے امید واران سے مورخہ 20اکتوبر کو صبح 09 بجے چہلہ یونیورسٹی گرائونڈ میں سپورٹس ٹرائلز لیئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر سپورٹس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بی ایس پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ جنہوں نے سپورٹس سیٹ پراپلائی کیا ہے وہ بروقت ٹرائلز میں شریک ہوں اس مقصد کیلئے کال لیٹر جاری نہیں کیلئے جائیں گے،امیدواران مقررہ تاریخ پر حاضر ہوں۔