مظفرآباد ‘سٹی تھانہ پولیس کی کارروائی‘ جعلی پیر کا روپ دھار کر گھروںمیں گھریلو خواتین کو لوٹنے والے جعلی پیر سید جنید رضا قادری اور ساتھی عامر کیانی گرفتار ‘مقدمہ درج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سٹی تھانہ پولیس نے جعلی پیر کا روپ دھار کر گھروںمیں گھریلوی خواتین کو لوٹنے والے جعلی پیر سید جنید رضا قادری اور ساتھی عامر کیانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کو کا بھرپور خیر مقدم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ پولیس کے ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی نے ہمر اہ نفری دارلحکومت میں گھروں میںتعویز عملیا ت کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانہ والے محلہ شاہ سلطان کے رہائشی جعلی پیر سید جنید رضاقادری اور اس کے ہمراہ سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے عامر کیانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

سید جنید رضاقادری کے خلاف مقامی افراد نے درخواست دی تھی کی جعلی پیر گھروں میں مردوں کی عدم موجودگی میں گھریلوی خواتین سے پیسے بٹورنے کے علاوہ شرمناک حرکات بھی کرتا ہے جس پر سٹی تھانہ پولیس نے کاروائی کر کے تحت ضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔یادرہے سٹی تھانہ پو لیس نے دارلحکومت میں معلی پیروں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :