مظفرآباد‘ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا‘دورانیہ 16گھنٹے سے بڑھ گیا

محکمہ برقیات اور واپڈا نے وفاقی احکامات ہوا میں اڑادئیے ‘عوام نے احتجاج کیلئے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع کردی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) دارالحکومت مظفرآبادمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکادورانیہ 16گھنٹے سے بڑہ گیاجبکہ محکمہ برقیات اور واپڈا نے وفاقی احکمات ہوا میں اڑادیںعاوام نے احتجاج کے لے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع کردی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک کرنے کی حکم دیا تھا مگر محکمہ برقیات اور واپڈا نے تمام احکمات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیںمظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے بڑہ گی دوسری جانب چہلہ بانڈی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے بڑہ گیا کارو باری نظام ٹھپ ہوکر رہا گیاجبکہ زیادہ تر کاروباری نظام بجلی پر چلتا ہیں جو بجلی کی بندش کی وجہ سے متاثر ہورہا ایلیان مظفرآباد نے احتجاج کا اعلان کردیا جس کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہیں بہت جلد احتجاج کا اعلان کرے گی جس کی زمہ داری محکمہ برقیات اور اپڈا پر عائد ہوگی۔