ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر یونیورسٹی اور کالجز کے آس پاس طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے کیخلاف کارروائی

منشیات فروش 106گرام ہیرئون سمیت گرفتار ‘ مقدمہ درج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی اور کالجز کے آس پاس طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے کیخلاف تھانہ سٹی کو ہدایت جاری کی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد حبیب مسعودی اپنی ٹیم کے ہمرا ہ تفتیشی آفیسر ظفر ،رفیق اعوان ، محمدحفیظ ، ڈی ایف سی ، راجہ مجاہد ، عمران فیضان ، امجد شاہ پر مشتعمل پولیس ٹیم نے منشیات فروش عناصروں کیخلا ف آپریشن کے دوران عاصم ولد خادم حسین ساکنہ شاہناڑہ گرفتار کرکے 106گرام ہیرئون برآمد کرلی جبکہ ملزم عاصم کیخلاف قبل از منشیات کے دس مقدمات درج ہیں جو کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو ہیرئون فروخت کرتا تھا ، ملزم عدیل عرف رگو ولد عبدالعزیز ساکنہ مٹن مارکیٹ 110گرام چرس برآمد کرلی جبکہ سید عمیر حیدر ولد سید نور حیدر شاہ ساکنہ بیلہ نور شاہ اور سید مراد علی گیلانی ولد سید ظہور حسین شاہ ساکنہ سماں بانڈی 115گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ کاشف ولد شریف ساکنہ خاگراں سے 50گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایک اور کاروائی میں سفیر ولد منیر ساکنہ گوجرہ کو نیا محلہ سے شراب پی کر گول گپاٹہ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، راشد حبیب ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پر یہ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر پولیس نفری چھوڑ رکھی ہے ، منشیات فروشوں کیخلا ف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ، جبکہ اِس پوری کروائی میں 275گرام چرس اور 106گرام ہیرئون برآمدگی ہوئی ہے ، ملزمان کیخلاف منشیات فروشی کا مقدمہ بھی درج کردیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :