القیوم فاؤنڈیشن کے زیر انتظام 21-22 اکتوبر کو چوتھا فری آئی کیمپ لگایا جا ئیگا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)القیوم فاؤنڈیشن کے زیر انتظام 21-22 اکتوبر بروز ہفتہ ، اتوار چوتھا فری آئی کیمپ لگایا جا رہا ہے ۔ آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کا ماہر امراض چشم مفت معائینہ کرینگے ۔ سفید موتیے والے مریضوں کے موقع پر ہی مفت آپریشن کئے جا ئیں گے ۔ لینز بھی مفت ڈالے جائیں گے ۔ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین راجہ محمد عبدالقیوم خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران تمام میڈیکل سروسز فری فراہم کی جائیں گی کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ۔ القیوم فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چوتھا فری آئی کیمپ آفس القیوم فاؤنڈیشن سیکٹر ایف تھری نزد ریڈیو اسٹیشن پرانی چونگی نمبر4 پر لگایا جا رہا ہے رجسٹریشن و مزید معلومات کیلئے ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

0344-5125505, 05827-435890 اس کیمپ میں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد جو کہ غربت کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کر اسکتے ایسے افراد کا مفت علاج کیا جائیگا۔ سفید موتیے کے مرض میں مبتلا افراد کا مفت آپریشن کیا جائیگا ۔ اور لینز بھی مفت ڈالے جائیں گے القیوم فاؤنڈیشن گزشتہ تین سال سے آفس القیوم فاؤنڈیشن میرپور میں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کرتی آئی ہے تنظیم کے ان کیمپوں سے سینکڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں