لاپرواہی کی انتہاء ، شارجہ میں آگ حادثہ چوہوں کی وجہ سے پیش آیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:16

لاپرواہی کی انتہاء ، شارجہ میں آگ حادثہ چوہوں کی وجہ سے پیش آیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) شارجہ پولیس کے فرانسک لیبارٹری کے ماہر کمانڈر عدیل ال مزمی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں شارجہ میں ایک گھر میں آگ لگی تھی جسکی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ لاپرواہی کی وجہ سے لگی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ گھروں میں چوہوں کا آ جانا عام بات ہے لیکن یہ انتہائی لاپرواہی ہے کہ انکا فورا سدباب نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

یہ چوہے ہی گیس سلنڈر کے پائپ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ریاست میں گیس سلنڈر پھٹنے والے واقعات میں زیاددہ تر چوہے وجہ بنتے ہیں کیونکہ وہ سلنڈر کے پائپ آسانی سے کتر دیتے ہیں۔ اس لیے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں اگر چوہے موجود ہیں تو انکا جلد سے جلد سدباب کریں اور کیچن میں کام کر لینے کے بعد گیس سلنڈر بند کرنا نہ بھولیں۔

متعلقہ عنوان :