پاکستان ،ْسائوتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے امکانات

چیئرمین نجم سیٹھی کی کرکٹ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ حکام سے بھی مثبت بات چیت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:38

پاکستان ،ْسائوتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے امکانات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان اور سائوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے۔

(جاری ہے)

سائوتھ افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ملتوی ہونے کے بعدسائوتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کی ونڈو خالی ہے اور کوئی مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے ہی پاکستان اور سائوتھ افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں اس حوالے سے پی سی بی اور کرکٹ سائوتھ افریقہ کے درمیان آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ابتدائی بات چیت ہو ئی ،ْ پی سی بی نے سائوتھ افریقہ کو یہ سیریز پاکستان میں بھی کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

سائوتھ افریقہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ اپنے اجلاس میں کرے گا ۔ امکان یہی ہے کہ یہ سیریز دسمبر میں سائوتھ افریقہ میں کھیلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی کی کرکٹ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ حکام سے بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں جائلز کلارک اور آئی سی سی کے سیکورٹی کے نمائندے نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی جسے اجلاس میں سراہا گیا ہے۔