اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا ،ْچیئر ..
تازہ ترین : 1
اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا ..

اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا ،ْچیئر مین سینٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو اپنے ماضی، کلچر اور ثقافت سے کاٹ ڈالا جبکہ اداروں کو مضبوط اور آئین کی حکمرانی نہیں ہونے دی گئی۔نیشنل پریس کلب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی اثاثوں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو اور کیا بات کریں، ہم نے نثار ناسک، حبیب جالب، فیض احمد فیض اور جون ایلیا جیسے لوگوں کو بھلا دیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی تین قوتیں طلبہ مزدور اور دانشوروں کو ریاست نے غیر فعال کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوابی بنانیے وزارتوں اور راولپنڈی میں نہیں بلکہ حبیب جالب نثار ناصر جیسے لوگ بناتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہا جا رہا ہے کہ جامعات میں دہشتگ رد پیدا ہو رہے ہیں حالانکہ اس کا بیج ضیاء کے دور میں بویا گیا۔انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا، اپنی کوتا ہیوں کو کنٹرول کرنے کا ہمیں جائزہ لینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مرکزیت پارلیمان کی ہے، بجٹ بنناہے تو پارلیمان سے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد مقرر ہونی ہے تو پارلیمان سے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 16:30:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں