گوررنمنٹ گرلز ڈگری کالج ریڑہ ضلع باغ نے بی اے بی ایس سی کے نتائج میں شاندارہ کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:19

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)گوررنمنٹ گرلز ڈگری کالج ریڑہ ضلع باغ نے بی اے بی ایس سی کے نتائج میں شاندارہ کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے زیر اہتما بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ریڑہ کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ضلع باغ کے تمام کالجز میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں ۔

نتائج کے مطابق بی ایس سی میں پانچ طالبات شامل امتحان ہوئیں اور تمام طالبات نے فرسٹ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح بی ایس سی کا نتیجہ سو فیصد رہا ۔ بی اے میں 33طالبات شامل امتحان ہوئیں جس میں سے 23طالبات نے کامیابی حاصل کی بی اے میں آٹھ طالبات نے فرسٹ ڈویژن اور باقی تمام طالبات ہائر سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب ہوئیں ۔

(جاری ہے)

اسطرح کالج کا مجموعی نیتجہ 72فیصد رہا۔

اس شاندار کامیابی پر طالبات کے والدیں اور عوام علاقہ ریڑہ کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ن کالج کے پرنسپل افتخار حیدر بانڈے کی ان کی ڈیرہ سالہ کارکردگی پر شاندار الفاظ میں خراجی تحسین پیش کیا۔ بی اے بی ایس سی میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والی طالبات میں کائنات نذیر 568کلثوم خادم 566، عروسہ حیات 550صائمہ نسیم 538سائرہ سید 510نجمہ ہاشمی 494ثنا ء بتول 493مریم الیاس 475نجمہ اسحاق 482طاہرہ الیاس 465آسیہ اختر 462شامل ہیں ۔ ادارہ ہذ نے اس سے قبل اس سال انٹر میڈیٹ میر پور بورڈ کے سالانہ امتحان مین بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔