عدلیہ میںپیادوںکی بڑی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔اورجوابدہی کاکام کرتے ہیں‘سمن اورنوٹس کی تعمیلات کرانا پیادوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج باغ لیاقت علی خان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:19

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج باغ لیاقت علی خان نے کہاکہ عدلیہ میںپیادوںکی بڑی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔اورجوابدہی کاکام کرتے ہیں۔سمن اورنوٹس کی تعمیلات کرانا پیادوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے ۔آزادجموں وکشمیر چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر بھر میںعدلیہ میںتعینات پیادوں اورپولیس اہلکاران کوسمن اورنوٹس کی تفصیلات کے حوالہ سے خصوصی طور پر باغ میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیاقت علی خان کے کورٹ روم میں باقاعدہ عدالتی پیادوں کو ٹرنینگ دینے کااہتما م کیاگیا۔

جس میں ضلع باغ عدلیہ میں تعینات جملہ پیادوں نائب قاصدوں اورناظرحضرات کوٹرنینگ دی گئی ۔اس موقع پر ایڈیشنل وسیشن جج باغ راجہ شمیریز خان ،سینئر سول جج باغ ظفر محمود مغل اورسول جج راجہ ضغیم افتخار نے بھی ٹریننگ دی ۔

(جاری ہے)

سیشن جج باغ نے پیادوں کوبتایا کہ آپ حضرات کی ذمہ داری انتہائی اہمیت جوابددی کی ہوتی ہے ۔جوعدلیہ میں پہلی اینٹ کادرجہ رکھتی ہے۔

اگر آپ لوگ غلط رپورٹ دیں گے تواس سے آپ کو دینامیںبھی جوابدہ ہونگے اوراللہ کوبھی جوابدہ ہونا ہے آپ لوگ سمن اورنوٹس کی رپورٹ کرتے وقت موقع کی شہادت ،وقت بھی درج کریں۔اورجوسمن وصول نہیں کرتا اسکودومرتبہ سمن جاری کریں اور اسکے بعد اشتہار اخبار میں دیاجائے تاکہ نوٹس کیجائے کہ آپ اصل فرد تک سمن کی تعمیل کویقینی بنایا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :