عقیدہ ختم نبوت ہماری جان اور ایمان کا حصہ ہے ‘اس کے خلاف کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم موجودہ حکومت نے کی تو اہل ایمان نہ ہی اس کو تسلیم کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی آذاد کشمیر کے رہنما و ریاض ریجن کے سابق صدر ابرار حقانی کا بیان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:19

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) عقیدہ ختم نبوت ہماری جان اور ایمان کا حصہ ہے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم موجودہ حکومت نے کی تو اہل ایمان نہ ہی اس کو تسلیم کریں گے۔

(جاری ہے)

بلکہ اس اسلام دشمنی پر مبنی آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گی. ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آذاد کشمیر کے رہنما و ریاض ریجن کے سابق صدر ابرار حقانی نے کیا ہے اور کہا کہ قادیانیوں کی اسلام دشمنی سے تمام مسلمان واقف ہیں مسلم لیگ ن اپنے آخری دور میں اسلام دشمن طاقتوں کے اہلکار بننے سے باز رہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قادیانیوں کے حق میں اور اسلام کے خلاف آئینی ترمیم کرنے والے نہ صرف اپنی نشستوں سے محروم ہو جائیں گے بلکہ وہ مسلمانوں کی اکثریت کی حمایت سے بھی محروم ہو جائیں گے حکومت اس قسم کے اقدامات سے گریز کرے اور اپنے اسلامی ملک کے عوام کی دل آزاری کرنے پر عوام سے معافی مانگی

متعلقہ عنوان :