مقبوضہ کشمیر میں چوٹیاں کاٹنے کے واقعات کی تعداد 100 ہوگئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وادی میں اب تک 100 خواتین کو نشانہ بنایاجاچکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے مطابق تازہ واقعات سری نگر اور اڑی میں پیش آئے، ملزمان اب تک قابض بھارتی فورسز کی پکڑ میں نہیں آسکے۔مقبوضہ کشمیر میں افواہیں پھیلانے پر تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم گرفتارمشتبہ افراد کا ان واقعات سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔پولیس نے چوٹیاں کاٹنے میں ملوث شخص کی اطلاع دینے پر 6 لاکھ انعام کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :