ٹریفک پولیس اہلکاروں نے جوتی چوری کا الزام عائد کر کے سنیٹری ورکرز یونین ضلع پونچھ کے صدر محمد عارف اور جنرل سیکرٹری محمد اعجاز کی پٹائی کر دی‘لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ٹریفک پولیس کے شیر جوانوں نے جوتی چوری کا الزام عائد کر کے سنیٹری ورکرز یونین ضلع پونچھ کے صدر محمد عارف اور جنرل سیکرٹری محمد اعجاز کی پٹائی کر دی ۔لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا ۔ موقع پر موجود لوگو ں نے سنیٹری ورکرز کو چھڑایا ۔ ادھر بلدیاتی ملازمین کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر سردا رآصف اسلم اور جنر ل سیکرٹری حاجی امجد نعیم نے سنیٹر ی ورکرز پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے لگام پولیس اہلکاران کو لگا م دی جائے ۔

ورنہ سخت احتجاج سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امجد نامی ٹریفک پولیس اہلکار نے سنیٹر ی ورکرز کو فون کر کے بلایا کہ صفائی کرو انی ہے ۔

(جاری ہے)

جب وہ چاندنی چوک راولاکوٹ پہنچے تو امجد نامی پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی نے جو وردی میں ملبوس تھا سنیٹری ورکرز یونین کے ان دونوں عہدیداران کی پٹائی شروع کر دی اور ان پر جوتی چوری کا الزام عائد کیاگیا ۔

سنیٹری ورکرز کی طرف سے ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ کو داد رسی کیلئے درخواست دی گئی ہے ۔ ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایک دن کے اندر اس معاملے کا حل نکالا جائے ۔ادھر لوکل کونسل ایسوسی ایشن اور سنیٹری ورکرز یونین کے عہدیداران نے کہا ہے کہ اگر فور ی طور پر پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہڑتال اور احتجاج سے گریز نہیں کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :