سر کاری اخراجات پر سیر کر نے والے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ساتھی کشمیری قوم کی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی نسل کشی پر خاموش کیوں ہیں ‘نہتے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ لیگی کیمپ میں تبدیل فاروق حیدر نوازشریف کی دفاعی سالار بن چکے ہیں

مسلم کانفرنس میرپور کے رہنمائوں شکور مغل‘ارشد حسین‘محمد اسحاق اور جمیل احمد مغل کا مشتر کہ بیان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سر کاری اخراجات پر سیر کر نے والے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کے ساتھی کشمیری قوم کی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی نسل کشی پر خاموش کیوں ہیں نہتے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ لیگی کیمپ میں تبدیل فاروق حیدر نوازشریف کی دفاعی سالار بن چکے تحریک آزادی کشمیر کا دفاع کر نے کے بجائے فاروق حیدر اپنے نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کے دفاع میں مصروف ہیں بیرون ملک مسئلہ کشمیر پر بات چیت کر نے کے بجائے سیلفیان لے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کشمیری کا بچہ بچہ سوال کر رہا ہے پہلے سابقہ گناہوں کی معافی مانگیں میرپور شہر کے وارث زندہ ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور کے حقوق کیلئے جاگ رہی ہے میرپور شہر کے عوام نے منگلا ڈیم کی شکل میں دوہری قر بانی دی میرپور کے عوا م پڑھے لکھے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنا با خوبی جانتے ہیں علاقائی تعصب کے شکار سیاسی کھلاڑی بڑکوں کے بجائے متاثرین منگلا ڈیم، ملازمین کے مسائل کو حل کریں اپنے عزیز وقارب کو نواز کر کے اہلیان میرپور کو صرف بیان بازی سے خوش کر نے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا تعمیر وترقی گن گانے والے آج مجاہداول سردر محمد عبدالقیوم خان کے مشن سے منہ موڑ چکے ہیں تعمیروترقی کے دعوے اچھے نہیں لگتے پہلے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی مانگیں اس کے بعد مسائل کے حل کے عوام کی بات کریں الیکشن میں بلند دعوے کر نے والوں نے میرپور کے عوام کو لالی پاپ دیا جس سے کام نہیں چلے گا ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری سٹی مسلم کانفرنس شکور احمد مغل، رابطہ سیکرٹری راجہ ارشد حسین، سیکرٹری سٹی محمد اسحاق،سیکرٹری نشر واشاعت جمیل احمد مغل نے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بن خر مان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ جس طرح وفاقی وزار اکرام نے سوئی گیس کی فراہمی کے وعدے کئے آج کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی میرپور شہر میں سوئی گیس نہیں پہنچائی جا سکی، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سب سے زیادہ قر بانیاں دینے والوں اور ٹیکس جنر یٹ کر نے والوں کی قر بانیوں کے صلہ میں سیاسی لاوارث نہیں بننے دیں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نہ صرف میرپور بلکہ ریاست جموں وکشمیر کے حقوق کی محافظ سیاسی جماعت ہے جس نے مشکل حالات میں بھی عوام کے حقوق کی بات کی تحریک آزادی کشمیر ، استحکام پاکستان کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا کردار سب کے سامنے ہے رائیونڈ کے چکر لگانے والوں سے عوام کو کوئی امید نہیں میرپور شہر کے عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم تلے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں جنرل سیکرٹری آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شکور احمد مغل نے کہا کہ جنہوں نے اپنے قائد محتر م سردار عبدالقیوم خان مرحوم کے مشن سے منہ موڑ لیا وہ ماضی کا حصہ بن گے میرپور کے عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑنا جانتے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہی ہے اور انشا اللہ کرتی رہے گی کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کردار اور مشن کی تکمیل تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں ۔