وزیراعظم فاروق حیدرکے دورہ یورپ کے مثبت نتائج نکلیںگے ‘وزیراعظم یورپ کے دورہ کے دوران نریندرمودی اوربھارتی افواج کی نہتے کشمیریوںپرجاری مظالم اورمقبوضہ کشمیرپرجابرانہ قبضہ کے خلاف بین الاقوامی فورم پربات کریںگے

مسلم لیگ (ن) کے ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحموداورسردارعارف ناز کی بات چیت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحموداورحلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف نازنے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے دورہ یورپ کے مثبت نتائج نکلیںگے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان یورپ کے دورہ کے دوران نریندرمودی اوربھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوںپرجاری مظالم اورمقبوضہ کشمیرپرجابرانہ قبضہ کے خلاف بین الاقوامی فورم پربات کریںگے اس سے قبل بھی وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی،سابق وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان مقبوضہ کشمیرکے اندربھارتی فوج کے مظالم،لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوںاورشہری آبادی پرشدیدترین گولہ باری کے حوالہ سے اقوام متحدہ میںتقاریرکرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل اسمبلی میںمقبوضہ کشمیرکے حوالہ سے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے جانداراوردوٹوک موقف اختیارکرکے کشمیریوںکی حقیقی معنوںمیںترجمانی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج ہوش کے ناخن لے اوربے گناہ نہتے کشمیریوںپرظلم وستم بندکرے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اورپاک فوج دنیاکی بہترین ،بہادراورپیشہ ورانہ صلاحیتوںسے مالامال ہے پاک فوج دشمن کی ہرجارحیت کاجواب دینے کوتیارہے پاک فوج کے ساتھ ساتھ ہرکشمیری وطن عزیزکے چپے چپے کادفاع کرنے کوتیارہے انہوںنے کہاکہ بزدل بھارتی افواج کی طرف سے نہتے شہریوںپرہیوی اورجدیدمشینوںسے گولہ باری اورمعصوم نہتی کشمیری مائوں،بہنوںکی چٹیاکاٹناجیسے سنگین جرائم پراقوام متحدہ کونوٹس لیناچاہیے اور بھارت پردبائوڈالناچاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج نکالے اورنہتے کشمیریوںپرمظالم بندکرے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری سترسال سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںاوراس حق سے انہیںدنیاکی کوئی طاقت محروم نہیںرکھ سکتی آزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیںجب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :