پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 13اور 16 کے ٹرائل 17اور 18اکتوبر کو میرپور کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 13اور 16 کے ٹرائل سترہ اور اٹھارہ اکتوبر کو میرپور کرکٹ سٹیڈیم میرپور میں منعقد ہوں گے پلیئرز اپنے اصل ب فارم کے ساتھ صبح آٹھ بجے پہنچ جائیں اصل ب فارم نہ لانے والوں کو ٹرائل میں شامل نہیں کیا جائے گا جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ میرپور زون محمد صغیر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 13اور 16 کے ٹرائل سترہ اور اٹھارہ اکتوبرکو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے خواہش مند پلیئرز اپنے اصل ب فارم کیساتھ صبح آٹھ بجے سٹیڈیم پہنچ جائیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ میرپور زون محمد صغیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔