آزادکشمیر میں قیمتی معدنیات کا خزانہ موجود ہے‘ معدنیات کے شعبہ میں ریاست کے اندر وسیع پوٹینشل ہے

آزادکشمیر کی وزیر صنعت محترمہ نورین عارف کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)آزادکشمیر کی وزیر صنعت محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں قیمتی معدنیات کا خزانہ موجود ہے۔ معدنیات کے شعبہ میں ریاست کے اندر وسیع پوٹینشل ہے۔ ماضی میں معدنیات کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے AKMIDCکی کارکردگی متاثر ہوئی۔ محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔

آفیسران محنت اور لگن سے ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں ۔ AKMIDC کو ریونیو جنریشن محکمہ بنائوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز AKMIDC کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر صنعت نے کہاکہ منرل آزادکشمیر کی قدرتی ریونیو میں اہمیت کا حامل ہے۔ ماضی میں اس شعبہ کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے اس شعبہ سے خاطر خواہ استفادہ نہیں اٹھایا جاسکا۔ قدرتی ریونیو کو زیر استعمال لا کر ریاست کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے اور عوام کو روز گار کے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قدرتی ریونیو کے استعمال کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں اور ریاست میں ترقی ممکن ہو سکے۔