پوری امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت پر متفق ہے ‘ختم نبوت کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گا

سنی علماء مشائخ کونسل میرپور کے چیئرمین قائد العلماء علامہ مفتی راشد القادری کی علماء کے وفد سے بات چیت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)سنی علماء مشائخ کونسل میرپور کے چیئرمین قائد العلماء علامہ مفتی راشد القادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گا پوری امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت پر متفق ہے نبی آخر الزمان حضرت محمد ؐ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہے آپ ؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا حکومت ختم نبوت کے غداروں کو سزا دینے میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے یہ سیاسی نہیں بلکہ ایمان کا مسئلہ ہے حکومت ٹال مٹول کی پالیسی کو ترک کرے پاکستان اسلام اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اسلام اور دو قومی نظریے پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسنی علماء مشائخ کونسل میرپور کے چیئرمین قائد العلماء علامہ مفتی راشد القادری نے اپنی رہائش گاہ پر علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔