قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان سے مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کی ملاقات

عوامی مسائل اور ضلع پونچھ میں لیگی کارکنان کے مسائل،بلدیاتی الیکشن اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان سے ملاقات ،عوامی مسائل اور ضلع پونچھ میں لیگی کارکنان کے مسائل،بلدیاتی الیکشن اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ، وزیر اعظم آزادی کشمیر کی بجلی کے پولز،میٹرز ،اور کنٹیکٹرز کی فراہمی دیگرمسائل حل کروانے کی یقین دہانی ،مختلف یونین کونسلزاور ٹاون کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے محکمہ جات کو ہدایات جاری کر دیں،راجہ نثار احمد خان کی ضلعی صد ر ن لیگ راولاکوٹ اعجازیوسف کو ضلع پونچھ میں بلدیاتی انتحابات کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت۔

قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورہِ راولاکوٹ کے دوران سرکٹ ہاوس میں ملاقات میں ضلعی صدر ن لیگ اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے راجہ نثار احمد خان سے تفصیلی ملاقات کی اور انھیںمحکمہ برقیات سے منسلک اور دیگر مسائل سے آگاہ کیاقائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر نے محکمہ جات کے آفیسران کو مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر ہدایات جاری کیں اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں لیگی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پونچھ کے لوگوں نے تحریکِ آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا میرا راولاکوٹ سے پرانا تعلق اور آناجانا ہے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمران اشرف ،سیکرٹری سپورٹس یوتھ ونگ آزاد کشمیر وجیہ الاسلام ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ پونچھ زائد حنیف ،نائب صدر ن لیگ پونچھ کامران رزاق ،یوتھ رہنماء خالد بشیر ،اور ن لیگ پونچھ کے جوائنٹ سیکرٹری طیب صواب ،راجہ نوید،یو۔سی سنگولہ کے صدر نذیر اعوان ،مرکزی رہنماء عارف مغل،راشد بشیر راشد کے علاوہ لیگ اور یوتھ کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔