کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ‘جس طرح نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ساز ش کررہے ہیں

چیئرمین ملی فورم حریت پسند رہنما ملک محمد اسلم کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:46

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چیئرمین ملی فورم حریت پسند رہنما ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس طرح نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ساز ش کررہے ہیں ‘بالکل اسی طرح برما میں مسلمان علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام کر کے ان کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بدترین ظلم و زیادتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تنا زعے کا حل نہ ہونا اقوامِ متحدہ کی لگاتار نا کا می ہے۔کشمیری گذشتہ نصف صدی سے استصوابِ را ئے کے منتظر ہیں۔بھارت انہیں ان کا حق ِ آزادی دینے کے بجا ئے ان سے اٴْن کا حق زندگی بھی چھین رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیلٹ گنوں کے بہیما نہ استعما ل کے نتیجے میں کشمیریوں کی نسل مستقل طور پر اندھی اور نا بینا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی زبردست خلاف ورزیا ں کر رہا ہے بلکہ کنٹرول لا ئن پر بھی آئے روز گولہ با ری کر کے معصوم اور نہتے مردوں ،عورتوں اور بچوں کو شہید اور اپاہچ کر رہا ہے۔ایسے میں عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارتی مظالم کی نہ صرف واضح الفا ظ میں مذمت کریں بلکہ ان مظالم کو رکوانے میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔