اے جی آفس مظفرآباد کے ایچ بی اے سیکشن نے مختلف محکمہ جات کے ملازمین و آفیسران میں 40کروڑ ایچ بی اے کی مد میں شفاف طریقے سے بلاتفریق تقسیم کر دئیے‘ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)اے جی آفس مظفرآباد کے ایچ بی اے سیکشن نے مختلف محکمہ جات کے ملازمین و آفیسران میں 40کروڑ روپے ایچ بی اے کی مد میں شفاف طریقے سے بلاتفریق تقسیم کر دئیے ۔ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔شعبہ ایچ بی اے دیگر شعبوں میں سبقت لے گیا ۔اکائونٹنٹ جنرل آزاد کشمیر محمد ایاز خان ،ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل حسن رانا نے سیکشن ایچ بی اے کی بہتر پراگرس اور شفاف ادائیگی کرنے پر خصوصی طور پر منعقد کی گئی ۔

تقریب میں شعبہ ایچ بی اے سیکشن کے اکائونٹس آفیسر امجد خان ،اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر سید اظہر حسین نقوی اور دیگر تمام سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا ۔اکائونٹس آفیسر ایچ بی اے سیکشن امجد خان اور اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر سید اظہر حسین نقوی نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے 2017-18کی پہلی سہ ماہی میں ایچ بی اے کی مد میں 40کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی اور پورے سیکشن میں رشوت وصولی کی شکایت وصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ سیکشن نے 2016-17پچھلے مالی سال میں ایچ بی اے کی مد میں 75کروڑ روپے تقسیم کیے جو ریکارڈ ہے ۔مذکورہ آفیسران نے تمام محکمہ جات کے ملازمین کو بلاتفریق ایچ بی اے کے تمام کیسز کو یکسو کرتے ہوئے پہلی سہ ماہی میں 40کروڑ روپے تقسیم کیے جس کی وجہ سے ملازمین نے اپنے زیر تعمیر مکانوں کی تعمیر تمام مشکلات کو دور کیا ۔اکائونٹنٹ جنرل ایاز احمد نے ایچ بی اے سیکشن کی شاندار کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے اور شاباش دی ۔

اکائونٹس آفیسر امجد خان اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر سید اظہر نقوی نے اس موقع پر اکائونٹنٹ جنرل ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شفاف ادائیگی کا سارا کریڈٹ ان کو جاتا ہے جن کی سرپرستی اور رہنمائی میں پہلی سہ ماہی کی رقم 40کروڑ روپے تقسیم کیے ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور بلاتفریق تمام ملازمین کے کیسز کو یکسو کیا ۔سابقہ روایات کو توڑ کر شفاف اندازمیں ایچ بی اے کی رقم مسحق لوگوں تک پہنچائی ۔ملازمین کی حقیقی معنوں میں خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔