مقبوضہ کشمیر سے غلطی سے سیز فائر لائن کراس کر نے والی خاتون کو راولاکوٹ کراسنگ پوائنٹ کے راستے واپس بھجوا دیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بھارتی مقبوضہ کشمیر سے غلطی سے سیز فائر لائن کراس کر کے آنے والی خاتون کو حکام نے راولاکوٹ کراسنگ پوائنٹ کے راستے واپس پونچھ (دیگوارملدیال )بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

عظمت زوجہ شکیل کچھ عرصہ قبل فاروڈ کہوٹہ کے راستے آزاد کشمیر آئی تھی جہاں اسے حفاظتی تدابیر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں رکھا گیا۔ گزشتہ روز چکندا باغ تیتری نوٹ میں ضلع پونچھ کے مقامی حکام نے اُسے بھارتی حکام کے حوالے کیا ۔خاتون نے اپنے ساتھ پاکستانی حکام کے سلوک کو زبر دست سراہا ۔

متعلقہ عنوان :