پنجاب کے ہر ڈویژن میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے قیام کا فیصلہ

مراکز ابتدائی طور پر راولپنڈی ،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں قائم ہوں گے پنجاب بھر کے دارالامان مراکز کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ماتحت کرنے کی منظوری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:46

پنجاب کے ہر ڈویژن میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے قیام کا فیصلہ
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے پنجاب کے ہر ڈویژن میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم دارالامان مراکز کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ماتحت کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔یہ احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر دیئے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ہر ڈویژن میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ابتدائی طور پر راولپنڈی ،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین فوری طو رپر قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس ضمن میں پی ڈبلیو پی اے نے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے سیٹلائٹ سینٹرز بھی بنائے جائیں گے اور دور دراز علاقہ جات میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنایاجائے گا ۔اس ضمن میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو ذیلی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :