سیالکوٹ میں بس نے طالبعلم کچل دیا ،مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی
تازہ ترین : 1
سیالکوٹ میں بس نے طالبعلم کچل دیا ،مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی

سیالکوٹ میں بس نے طالبعلم کچل دیا ،مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):سیالکوٹ میں تیز رفتار بس نے طالبعلم کو کچل دیا ،طالبعلم کے مشتعل ساتھیوں نے بس کو آگ لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈسکہ روڈ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے طالبعلم کو کچل دیا ۔طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد طالبعلم کے ساتھی مشتعل ہو گئے۔انہوں نے اشتعال میں آکر بس کو آگ لگا دی ۔مشتعل طالبعلموں نے ڈسکہ روڈ کو بھی بند کر دیا ۔جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ۔پولیس حالات پرقابو پانے کے لیے جائے حادثہ پہنچ گئی ہے تاکہ ہجوم کو منتشر کر کے ٹریفک کو بحال کروایا جا سکے۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 15:37:34

اپنی رائے کا اظہار کریں