مختلف واقعات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:35

رینالہ خورد۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 40سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی ،رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے، واقعات کے مطابق شیخ بستی کے قریب40سالہ نامعلوم خاتون ریلوے لائن کراس کرتے ہو ئے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی، نواحی گائوں 20جی ڈی کے قریب تیز رفتار رکشے اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار منیر احمد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :