ڈاکٹر خالد محمودکا بارشوں کے لیی کل جمعہ کی نماز کے بعد کشمیر بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:27

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے بارشوں کے لیے کل جمعہ کی نماز کے بعد کشمیر بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے ،پوری قوم اجتماعی توبہ کرے اللہ کی طرف رجوع کرے اللہ کی ناراضگی کے باعث بارشیں بند اور عذاب کی دیگر صورتیں مسلط ہیں جب پوری قوم توبہ کر ئے گی تو اللہ کی نعمتیں برسیں گئیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ہورنہ میرہ میں موثر افراد سے گفتگو دریں اثناء قوم سے اپیل کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپیل کرے تا کہ سب مل کر اللہ کے حضور دعائیں کریں تاکہ اللہ کو راضی ہوانہوں نے کہا کہ آج ہم جن آفات سماوی کا شکار ہو تے ہیں بارشوں کی بندش کو ظلم نا انصافی ،مہنگائی یہ سب اللہ کے عذاب کی صورتیں اللہ جب کسی قوم سے ناراض ہوتا ہے تو ان سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے رب کو راضی کرنا ہو گا اللہ کے احکام پر عمل پیرا ہونا ہو گا اللہ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا جب ہم اللہ کے ہو جائیں تو اللہ ہمارا ہو جائے گا جب اللہ ہمارا ہو جائے گا تو ہم ہر طرح کی دولت سے مالامال ہو جائیں گے ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گئیں ۔

متعلقہ عنوان :