جوہانا کونتا فٹنس مسائل کے باعث کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سٹار برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا فٹنس مسائل کے باعث اگلے ہفتے شیڈول کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، اس کے ساتھ ہی ان کا سیزن کا آخری ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کھیلنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا، ان کی دستبرداری کے بعد کیرولین گارشیا کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں شرکت یقینی ہو گئی، کونتا کو ایونٹ تک رسائی کیلئے کریملن کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنا تھی لیکن ایونٹ سے دستبرداری کے بعد وہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

کونتا ہانگ کانگ اوپن سے قبل پائوں کی انجری میں مبتلا ہو گئی تھیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کریملن کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :