کوئٹہ پولیس لائن میں بندوق صاف کرنے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،پولیس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:20

کوئٹہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کوئٹہ پولیس لائن میں بندوق صاف کرتے ہوئے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز قبل پولیس لائن میں بندوق صاف کرتے ہوئے سپاہی ظفر اپنی سرکاری بندوق صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا تھا تاہم وہ جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :