عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے ملک وصوبے کا نام روشن کردیا ،

محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان،بلوچستان کی حقیقی شناخت اور صدا فتخار ہیں،انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:17

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے ملک وصوبے کا نام روشن کردیا ،
کوئٹہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ فرنٹیئرکور صوبے میں تعلیم،صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر انہوں نے باکسر محمد وسیم کو ملک اور صوبے کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی نے نوجوان باکسر کی انتھک محنت اور شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے 5لاکھ روپے کا چیک بھی حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان،بلوچستان کی حقیقی شناخت اور صدا فتخار ہیں، فرنٹیئر کور بلوچستان صوبے میں تعلیم ،صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :