چین کے مصر کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے تعمیراتی معاہدے پر دستخط

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:17

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چینی کمپنی نے مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت کی3ارب امریکی ڈالرز کے تعمیراتی معاہدے پر دستخط کردیئے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز چین کی چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجنئیرنگ کارپوریشن نے مصر کی مکانات، عوامی کام اور شہری تعمیرات کی وزارت کے ساتھ مصر میں نئے انتظامی دارالحکومت کے مرکزی بزنس زون کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی کل مالیت تین ارب امریکی ڈالر ہے۔

مصر کے صدر عبد الفتح السیسی اور مصر میں متعین چین کے سفیر سونگ آئی گو نے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔نئے انتظامی دارالحکومت کے مرکزی بزنس زون کے مذکورہ تعمیراتی منصوبے کا کل رقبہ 5 لاکھ 5 ہزار مربع میٹر ہے۔مصر میں چینی سفیر سونگ آئی گو نے کہا کہ چینی کمپنی اور مصری حکومت کا یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی پیداواری صلاحیت کے تعاون اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کی نئی پیش رفت ہے۔

متعلقہ عنوان :