اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس سی ماس کمیونکیشن کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس سی) ماس کمیونکیشن( ا ور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر پروگرامز میں ایم ایس سی )معاشیات ( ،ْ ایم ایس سی )ویمن سٹڈیز(،ْ ایم ایس سی )سوشیالوجی(،ْ ایم ایس سی )انوائرمنٹل ڈیزائن(،ْ ایم اے )تاریخ(،ْ ایم اے )اسلامیات(،ْ ایم اے )عربیک(،ْ ایم ایل آئی ایس ،ْ ایم اے )ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ(اور ایم اے )سپیشل ایجوکیشن(شامل ہیں۔

ان تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں اور رزلٹ کارڈ طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایات پر یونیورسٹی نے پورے امتحانی نظام کو اپ گریڈ کردیا ہے اور نتائج مقررہ شیڈول سے پہلے آئوٹ ہورہے ہیں ۔ سمسٹر خزاں 2017ء کے میٹرک تا ماسٹر سطح تک کے پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 23۔اکتوبر ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔