نشئی کی درد ناک موت ،

2دن پتہ ہی نہیں چلا کہ مر نے والا زندہ ہے یا مردہ نعش سٹرک پر پڑی رہی ‘جا نور نوچتے رہے ‘قریب بیٹھے دیگر ساتھی انجیکشن لگا نے میں مصروف رہے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)نشئی کی درد ناک موت 2دن پتہ ہی نہیں چلا کہ مر نے والا زندہ ہے یا مردہ نعش سٹرک پر پڑی رہی جا نور نعش نوچتے رہے قریب بیٹھے دیگر نشئی انجیکشن لگا نے میں مصروف رہے مخصوص میڈ یکل سٹورز سے 130روپے میں انجیکشن کا سیٹ ملتا ہے تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز عبداللہ سے نامعلوم نشئی کی 2دن پرا نی لاش برآمدپہلے پہل کسی کو پتہ ہی نہ چل سکا کہ یہ مردہ ہے یا زندہ جانور 2دن لاش کو نو چتے رہے لاش کے قریب ہی دیگر نشئی انجیکشن لگا کر اپنا نشہ پورا کر تے رہے نشیوں کے مطا بق ہم دیکھ رہے تھے مگر سوچا کہ نشے میں ہے خود ہی اٹھ جا ئے گا جانوروں کے نوچنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ مر چکا ہے نشیوں نے بتایا کہ مخصوص میڈ یکل سٹوروں سے 130میں انجیکشن کا پورا سیٹ ملتا ہے یہاں تمام نشئی لگا تے ہیں جس سے 3گھنٹے تک نشہ رہتا ہے پو لیس نے نشے سے جاں بحق ہونے والے نا معلوم شخص کی مسخ شدہ نو چی ہو ئی نعش الائیڈ ہسپتال کے مردہ خا نے جمع کروا دی گئی۔