کراچی پولیس کا خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کوگرفتار ..
تازہ ترین : 1

کراچی پولیس کا خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کوگرفتار کرنے کا دعوی ٰ

کراچی پولیس کا خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) پولیس نے شہر قائد میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کوگرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے خواتین حملہ کیس میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، ڈی آئی جی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتار کیا ہے اور وسیم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز دھار آلیسے حملے کیے تھے جس کے بعد وسیم گرفتار بھی ہوا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہوکر غائب ہوگیا۔واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی جب کہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 15:02:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں