راولپنڈی پولیس کی کارروائی،

جڑواں شہروں کو دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ملزم فرار ،گاڑی سے ملنے والا بارودی مواد پاکستان ہی میں تیار ہوا، پولیس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:02

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر جڑواں شہروں کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے معمول کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شہر میں داخل ہونے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر اس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے اس میں چھپایاگیا 90 کلو گرام بارود برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی سے برآمد کیا گیا بارود دو بوریوں میں چھپا کرلایا جا رہا تھا، گاڑی جان آباد نوشہرہ کے رہائشی مزمل خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ گاڑی سے ملنے والا بارودی مواد پاکستان ہی میں تیار ہوا لیکن فرار ملزم نے بارود کے ہر پیکٹ سے لائسنس نمبر مٹا دیئے تھے کیونکہ پیکٹس پر موجود لائسنس نمبر سے بارود لینے والے ٹھیکیدار کا نام معلوم کیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :