سات سالہ روہنگیا بچہ بہن کو اٹھائے ہوئے بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر رہا ہے ،تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:41

سات سالہ روہنگیا بچہ بہن کو اٹھائے ہوئے بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر رہا ..
برما(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے جس میں ایک سات سالہ روہنگیا بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو اپنی کمسن بہن کو اٹھائے ہوئے بنگلہ دیش کی جانب جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے بعد ہزاروں خاندان برما سے نکل کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔یہ نقل مکانی کسی اذیت سے کم نہیں ہوتی لیکن روہنگیا خاندان عزم و ہمت کی تصویر بنے اس سارے عمل کو برداشت کر رہے ہیں ۔

اس دوران کچھ مناظر ایسے بھی سامنے آتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر عجیب سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے ۔کچھ دنوں پہلے ایسے ہی ایک نوجوان کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی جو اپنے والدین کو اپنے کاندھوں پر اٹھا کر برما کی سرحد پا ر کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک 7سالہ بچے کی تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے جس میں سات سالہ بچہ اپنی کمسن بہن کو کاندھوں پر اٹھائے بنگلہ دیش جا رہا ہے ۔

تصویر میں اس بچے کے پاؤں کو کیچڑ میں دھنسا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر ننھے یثار حسین کا کہنا تھا کہ اسکی بہن بہت وزنی ہے ،اسے نہیں لگتا کہ وہ اسے سارے راستے اٹھا پائے گا ،مگر اب مجھے اسے اٹھانا ہو گا کیونہ اس نے اپنا باپ اور وطن دونوں ہی کھو دئیے ہیں ۔اس موقع پر کمسن یثار حسین کی ماں کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ہی انکے گاؤں پر شدت پسند بودھوں نے حملہ کیا اور انکے خاون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

یثار اپنی بہن کو اٹھائے ہوئے اپنی ماں ، دو خالاؤں اور کئی کزنوں کے ساتھ میانمار کی سرحد پار کرنے کے لیے 6دن سے پیدل چلتے رہا ۔یہ لوگ اس دوران بہت کم آرام کر پا ئے اور کھانے سے بھی محروم تھے ۔آخر کار کمسن یثار حسین 2اکتوبر کوبنگلہ دیش میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں پہنچنے میں کا میاب ہو گیا ۔
سات سالہ روہنگیا بچہ بہن کو اٹھائے ہوئے بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر رہا ..