فلم ’’بھول بھلیاں‘‘ کی ریلیز کو 10 سال مکمل

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:52

فلم ’’بھول بھلیاں‘‘ کی ریلیز کو 10 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’بھول بھلیاں‘‘ نے 10 سال مکمل کر لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کامیڈی اور خوفناک مناظر پر مبنی فلم ’’بھول بھلیاں‘‘ 2007ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار اکشے کمار اور ودیا بالن کے ساتھ پاریش راول، امیشا پٹیل اور شنے اہوجا بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

فلم میں مزاحیہ اور خوفناک مناظر کے امتزاج کو بہت خوبصورتی سے فلمایا گیا جسے بے حد سراہا گیا۔ فلم کی کہانی ایک گھر کے گرد گھومتی ہے جس پر لوگ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس پر بھوت کا سایہ ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :