اسحاق ڈار شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور کئی کئی گھنٹے خاموش رہتے ہیں۔ عارف نظامی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:28

اسحاق ڈار شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور کئی کئی گھنٹے خاموش رہتے ہیں۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ اسحاق ڈار اب اس قابل نہیں رہے کہ وہ فرائض منصبی انجام دے سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار ایک حساس طبیعت کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ جب مشرف نے انہیں کٹہرے میں ڈالا ، تو اس وقت وہ دھاڑیں مار مار کر روتے تھے اسی لیے انہوں نے بیان حلفی یا معافی نامہ لکھا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کی ایک کوٹی میں نظر بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کی نظر بندی میں اچھی خاصی نرمی برتی گئی تھی اور میں ان سے ملنے بھی جاتا تھا ۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار داتا گنج بخش کے متولی ہے۔ لیکن ان کا مسئلہ یہ ہے کہ آج کل وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور کئی کئی گھنٹے خاموش رہتے ہیں، اس کے علاوہ وہ اپنے کام میں دلچسپی بھی نہیں لے رہے۔ اس کی وجہ سے وہ لوگ جو ان ناقدین ہیں ان کو موقع مل گیا ہے اور باقی لوگوں نے بھی ان کی کارکردگی اور ملکی معیشت پر سوال اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔ عارف نظامی نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :