ذات پات کا زہرگائوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ، نریندر مودی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:36

ذات پات کا زہرگائوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ، نریندر مودی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گاوں کو خود کفیل نیز غریبی اور بیماریوں سے آزاد بنانے کیلئے ذات پرستی کے زہر کو ختم کرنا ضروری ہے،یہ ذات برادری کا تعصب گاوں کو بکھیردیتا ہے، ترقی کے خواب کو چکنا چور کردیتا ہے ، گاوں کے ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا دیشمکھ کی یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شہروں جیسی سہولتیں گاوں کو میسر آجائیں تو لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :