گوجرانوالہ میں چار ملزمان نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ْ

مرکزی ملزم گرفتار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:27

گوجرانوالہ میں چار ملزمان نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ْ
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) گوجرانوالہ میں چار ملزمان نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ْمرکزی ملزم لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کے عباس کالونی میں چار ملزمان دیوارکود کر گھر میں داخل ہوئے اور میٹرک کی طالبہ کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ زخمی لڑکی کو اہلخانہ نے ہسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی تفتیش میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔پولیس نے مرکزی ملزم قدیر کو شاہدرہ لاہور سے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ملزم قدیر متاثرہ سے دوستی کا خواہشمند تھا لیکن ناکامی پر انتہائی اقدام اٹھا لیا۔

متعلقہ عنوان :