بارہ اکتوبر 1999 کو منتخب حکومت کا تختہ الٹے جانے کے واقعہ کو 18 سال ہو گئے
آئین شکنی پر سنگین غداری کے مقدمے کا سامنا کرنے والے پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے
جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:27
(جاری ہے)
نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد پرویز مشرف نے حکومت سنبھال لی جس کے بعد انہوں نے’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگا کر امریکی اتحادی بننے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستانی معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک کے صدر اور پاک فوج کی کمان سنبھالے پرویز مشرف نے 9 مارچ 2007 کو چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو غیر فعال کیا تو وکلاء تحریک ’’گو مشرف گو‘‘ ملک گیر عوامی تحریک بن گئی۔این آر او اور 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی بھی پرویز مشرف کو نہ بچا سکی اور وردی کو کھال قرار دینے والے پرویز مشرف کو 28 نومبر 2007 کو فوجی کمان جنرل کیانی کے حوالے کرنا پڑی۔27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کی المناک شہادت کے بعد 18 فروری 2008 کے عام انتخابات میں عوام نے پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کا حساب چکتا کردیا۔مواخذے کے خوف سے 18 اگست 2008 کو پرویز مشرف کو استعفا دینا پڑا اور یوں ملک میں ایک اور طویل دور آمریت اپنے خاتمے کو پہنچا۔وقت کے نشیب وفراز سے گزرنے کے بعد میاں نواز شریف ایک بار پھر 2013 کے عام انتخابات میں واضح کامیابی کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے تاہم اس بار پاناما کیس سامنے آنے کے بعد 28 جولائی 2017 کو عدالت نے انہیں نااہل قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.