دوستی سے انکار پر چار اوباشوں نے میٹرک کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:19

دوستی سے انکار پر چار اوباشوں نے میٹرک کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا ..
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):چار اوباشوں نے دوستی سے انکار کرنے پرمیٹرک کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا ۔متاثرہ لڑکی گوجرانوالہ کی رہائشی اور میٹرک کی طالبہ ہے ۔ملزمان لڑکی سے دوستی کرنا چاہتے تھے لیکن لڑکی ے ایسا کرنے انکار کر دیا ۔

اس بے عزتی پر اپنی جھوٹی اناء کو تسلی دینے کے لیے ملزمان نے لڑکی سے بدلہ لینے کی سوچی ۔ لڑکی کے گھر والے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور لڑکی گھر میں تنہا تھی ۔

(جاری ہے)

موقع پا کر چار ملزمان دیوار پھلانگ کر متاثرہ لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اور باری باری اسے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ لڑکی کو لایا گیا تھا تو اسکی حالت کافی خراب تھی ،اسے بے دردی سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے لواحقین کی شکایت پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس واقعے کے مرکزی ملزم کو شاہدرہ سے گرفتار کر لیا ہے ۔