آسٹریلوی فٹبال ٹیم کے کوچ نے عہدہ چھوڑنے کی خبر پر چپ سادھ لی،تصدیق یا تردید کرنے سے انکار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:27

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) آسٹریلین فٹبال کوچ اینگے پوسٹے کوگلو نے عہدہ چھوڑ کر جانے کی افواہوں پر چپ سادھ لی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس کی تصدیق یا تردید سے کرنے سے انکار کردیا، گزشتہ دنوں میڈیا گروپس نے رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ 2018 میں کوالیفائی کرنے سے قطع نظر اینگے نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب فٹبال فیڈریشن آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ گیلوپ نے بھی عندیہ دیاکہ آئندہ ماہ ہونڈراس سے انٹرنیشنل پلے آف میں ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ دنوں شام کو ایگریگیٹ پر 3-2 سے ہراکر امید کا دیا روشن رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :